گوجرانوالہ:(چودھری توصیف احمد)الیکشن جیت کر پی پی 64 کے عوام اور حلقہ کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا۔ ان خیالات کا اظہار پی پی 64 کے امیدوار چودھری حلیم اختر المعروف بھولی گجر نے اپنے دفتر واقع باغبانپورہ میں آنے والے معززین شہر جن میں معروف کاروباری شخصیت ملک اظہر ہمایوں گجر چودھری عرفان چوہدری رفاقت گجر ایگزیکٹو ممبر پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن گوجرانوالہ عاطف بٹ سمیت دیگر کثیر میں موجود اہل علاقہ ووٹر سپورٹروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا۔
حلیم اخترنے کہاپہلے تحصیل کی کسان سیٹ پر 460 ووٹ لے پنجاب میں پہلی پوزیشن پر رہا پھر ضلع کی کسان سیٹ پر بھی پہلی پوزیشن اور پھر یوسی 45 مرالی والا کا چیئرمین بھی ہو میری اس کامیابی کا تسلسل اللہ پاک کا فضل کرم کے بعد دن رات کی محنت عوامی فلاح وبہبود کے کاموں اور خدمت کی وجہ سے ہے ،انہوں نے کہا میں پی پی 64 سے جیت کر اس خدمت کے سلسلے کو پہلے سے زیادہ محنت لگن سے جاری ساری رکھو ںگا۔
دوسرے مقررین نے کہا چودھری حلیم اختر المعروف بھولی گجر لوگوں کی خدمت میں ہمیشہ سب سے آگے ہوتے ہیں ان کے دروازے اہل علاقہ کےلئے ہر وقت کھلے ہوتے ہیں اور یہ اپنے حلقہ کے جس علاقہ میں جاتے ہیں لوگ استقبال جوش وخروش اور جس والہانہ انداز سے کر رہے ہیں ،جیت نظر آرہی ہے۔
الیکشن جیت کر پی پی 64 کے عوام کی تقدیر بدل دوں گا:چودھری حلیم اختر
















