الیکشن کمیشن نے 8 فروری کو لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کر دی

اسلام آباد: () الیکشن کمیشن نے 8 فروری کو پولنگ کے دن لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔


ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے وزرات توانائی کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے وزرات توانائی ملک بھر میں اعلانیہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے گریزاں رہے۔