تفتیشی افسران میرٹ پر فرائض ادا کریں:ڈی پی او چشتیاں

چشتیاں:(وحید عالم) ڈی پی او بہاولنگر نصیب اللہ خاں نے کہا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب پولیس کے ویژن کے مطابق عوام کو درپیش مسائل کے فوری حل کیلئے کھلی کچہریاں منعقد کی جارہی ہیںجبکہ پولیس اور سول سوسائٹی باہمی تعاون سے پر امن معاشرے کی تشکیل کرسکتے ہیں۔


بلدیہ چشتیاں کے لان میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا آئی جی پنجاب پولیس کے خصوصی اقدامات کی بنا پر پنجاب پولیس محدود وسائل کے باوجود 90فیصد کیسز کو ٹریس کرنے میں کامیاب ہوچکی ہے،پولیس لین دین اور زمین کے تنازعات کو بڑی جدوجہد اور حکمت عملی کے ساتھ حل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے ،چشتیاں کے فلورملز مالک کے کروڑوں روپئے کے فراڈ کیس کو حل کرکے متاثرین کی رقم واپس دلوانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اور اس سلسلہ میں پولیس کو سخت دباﺅ کا بھی سامنا ہے لیکن انصاف کے تقاضوں کے مطابق فیکٹری مالک نے لوگوں کے کروڑوں روپئے تو دینے ہیں۔

ڈی پی او بہاولنگرنے کہا بہاولنگر پولیس کے بہادر پولیس افسران سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیوں میں کامیابی کے علاوہ سنگین وارداتوں میںملوث گینگ بھی پکڑ رہے ہیںانہوں نے تھانہ سٹی اے ڈویژن چشتیاں کے ایس ایچ او چودھری امجد اقبال باجوہ کی مجرموں کےخلاف کامیاب کارروائیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں ،انہوں نے کہا تفتیشی افسران میرٹ پر اپنے فرائض ادا کریں غفلت اور اختیارات کا غلط استعمال کرنے والے تفتیشی افسر کے سخت محکمانہ کاروائی عمل میںلائی جائے گی۔ڈی پی او بہاولنگر نے کھلی کچہری میں آنے والے 70سے زائد سائلیں کی شکایات سنیں اور انہیں موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ متعدد شکایات کیلئے انکوائری کرنے کی ہدایات جاری کیں۔