سرکاری ہسپتالوں میں ری ویمپنگ کا کام کامیابی سے جاری ہے :ڈاکٹر جاوید اکرم

لاہور (ہیلتھ رپورٹر) نگران صوبائی وزیرصحت پروفیسرڈاکٹرجاویداکرم نے یونیورسٹی آف چائلڈہیلتھ سائنسزمیں صوبہ بھرمیں بچوں میں نمونیہ کے کیسوں میں اضافہ کے حوالے سے ایک اہم پریس کانفرنس سے خطا ب کیا۔انہوں نے اس سے قبل چلڈرن ہسپتال لاہورمیں جاری ری ویمپنگ پر جاری پیشرفت کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔ بچوں میں نمونیا کے حوالے سے پروفیسر جنید رشید نے تفصیلی پریزنٹیشن دی اور تمام ماہرین نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔ نمونیا کے حوالے سے میڈیا کے ذریعے عوام کو نمونیا کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔نگران صوبائی وزیرصحت پروفیسرڈاکٹرجاویداکرم نے اس موقع پر کہا کہ خناق کے بارے میں عالمی ادارہ صحت کی تازہ ترین ایڈوائزری پر بھی بات ہوئی ہے۔ نمونیا کی یہ لہر ہر سال سردی میں آتی ہے اور بالخصوص 5 سال سے کم عمر بچوں کو متاثر کرتی ہے۔ ایک سال سے کم عمر کے بچے سب سے زیادہ اس بیماری سے متاثر ہوتے ہیں۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ نے نمونیہ اور کالی کھانسی بارے گائیڈلائینز جاری کررکھی ہیں۔ حکومت پنجاب بالخصوص وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق سو فیصد مفت علاج کو یقینی بنایا گیا اور نمونیا اور خناق سے متعلقہ ہر قسم کی ادویات اور حفاظتی ٹیکہ جات وافر مقدار میں چلڈرن ہسپتال میں موجود ہیں۔ چلڈرن ہسپتال لاہورسمیت پنجاب کے 113سرکاری ہسپتالوں میں ری ویمپنگ کا کام کامیابی سے جاری ہے۔وزیراعلی پنجاب سیدمحسن نقوی نے چلڈرن ہسپتال لاہورمیں جاری کام کی پیش رفت کو مسلسل مانیٹرکرنے کی ہدایت کی ہے۔چلڈرن ہسپتال لاہورکے 4لاکھ سکوئرفٹ کو ری ویمپ کیا جا رہا ہے۔ چلڈرن ہسپتال لاہورمیں بہت جلدفائیو سٹارطبی سہولیات دستیاب ہوں گی۔اس ہسپتال میں نئے بستربھی آچکے ہیں۔ 31جنوری تک ایمرجنسی،اینڈروکولونوجی،میڈیکل،کیفے ٹیریا،آئی اور ای این ٹی سمیت 13کے قریب شعبہ جات کو مکمل ری ویمپ کردیاجائے گا۔چلڈرن ہسپتال کے تین فلورکی مکمل طورپر ری ویمپنگ کی جارہی ہے۔ وزیراعلی پنجاب سیدمحسن نقوی کے ویژن کے مطابق سرکاری ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کی جارہی ہے۔چلڈرن ہسپتال لاہورمیں ایچ آئی ایم ایس سسٹم کے تحت مریضوں کا ڈیٹااکٹھا کیاجارہاہے۔ چلڈرن ہسپتال لاہورکے اردگردکوئی میڈیکل سٹورنہیں ہے کیونکہ یہاں آنے والے مریضوں کو ہر قسم کی ادویات مفت فراہم کی جاتی ہیں۔چلڈرن ہسپتال لاہوربچوں کے علاج و معالجہ کے حوالہ سے دنیاکی سب سے بڑی علاجگاہ ہے۔ نگران صوبائی وزیرصحت پروفیسرڈاکٹرجاویداکرم نے اس موقع پر مزیدکہاکہ بچوں میں عمومی طورپر قوت مدافعت بہت کم ہوتی ہے اسلئے جنوری میں نمونئے کے کیسوں میں بھی اضافہ نظرآرہاہے۔ پنجاب میں نمونیہ اور کالی کھانسی کے حوالے سے اعدادوشماراتنے تشویشناک نہیں ہیں۔ اللہ پاک نے ماں کے دودھ میں اس کے بچے کیلئے بہت طاقت رکھی ہوئی ہے اس لئے ماو¿ں کو اپنے بچوں کو اس نعمت سے محروم نہیں رکھنا چاہئے۔ بریسٹ فیڈنگ سے بریسٹ کینسر کے امکانات بھی بہت کم ہوجاتے ہیں۔ہمیں اپنے بچوں کو غیرضروری طورپرکسی بھی ہسپتال میں نہیں لے جانا چاہئے۔چلڈرن ہسپتال لاہورمیں بھی ایک پلے ایریا بنایا جارہاہے۔ وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈہیلتھ سائنسز پروفیسرڈاکٹرمسعودصادق نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ والدین کر بچے کی سانس تیز یا غنودگی کی صورت میں فوری طورپر ہسپتال لے جانا چاہئے۔ ری ویمپنگ کے دوران ایک دن بھی چلڈرن ہسپتال لاہورکی ایمرجنسی کو بندنہیں کیاگیا۔الحمداللہ ری ویمپنگ کے دوران ایک بھی مریض کو علاج ومعالجہ کے حوالے سے مشکل نہیں آنے دی۔ نگران صوبائی وزیرصحت پروفیسرڈاکٹرجاویداکرم نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہاکہ جنوری میں بچوں میں نمونئے کے کیسزمیں اضافہ نظرآرہاہے۔ والدین اپنے بچوں کو مکمل ویکسی نیٹڈ رکھیں۔ گھروں میں ایک ہی کمرے میں زیادہ افراد کے سونے سے بھی اجتناب کرناچاہئے۔ صوبہ بھر میں یونیسف کے ہمراہ بریسٹ فیڈنگ کی اہمیت بارے آگاہی پھیلائی جارہی ہے۔صحت سہولت پروگرام کو بند نہیں کیاجارہا بلکہ اس پروگرام میں مزید بہتریاں لائی جا رہی ہیں۔ہم نے نجی ہسپتالوں سے بزنس کو سرکاری ہسپتالوں میں شفٹ کیاہے۔ صحت کارڈ کے منصوبے کا آغاز مسلم لیک ن کی حکومت نے کیا تھا اور پی ٹی آئی کی حکومت اس پروگرام میں اصلاحات لے کر آئی۔