تمام بچوں کو قطرے پلائے جائیں، ڈپٹی کمشنر ساہیوال

ساہیوال:(بےورورپورٹ)ضلع ساہیوال میں پولیو مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے مجموعی طور پر5لاکھ32ہزار بچوں کو پولیو قطرے پلانے کے ہدف کے مقابلے میں 5لاکھ13ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے اس طرح ہد ف کا96فی صد حاصل کر لیا گیا۔

تحصیل چیچہ وطنی میں 214467بچوں میں سے209920بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے اوراس طرح ٹارگٹ کا98فی صد جبکہ تحصیل ساہیوال میں 318305بچوں میں سے303232بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کرمقررہ ہدف کا95فی صد حاصل کر لیا گیا۔یہ بات ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمجید نیازی نے ڈپٹی کمشنر آفس میں جائزہ اجلاس میں بتائی جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر اکرام الحق نے کی۔انہوں نے مزید بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے دوسرے کیچ اپ ڈے کے دوران تحصیل چیچہ وطنی میں 5387بچوں میں سے3498بچوں کو جبکہ تحصیل ساہیوال میں 8557میں سے4855بچوں کوپولیو کے قطرے پلادئیے گئے ، ڈپٹی کمشنر تمام بچوں کو قطرے پلانے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔