عمران نیازی نے قوم کو مایوس کیا، 8فروری کو ترقی کاسفر شروع ہوگا،رانا تنویر

نارنگ منڈی:(وقاص علی)مسلم لیگ ن نے حلقہ پی پی 136 سے انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا اقبال سرویا اور خرم سرویا کی جانب سے نجی شادی ہال میں جلسہ کاانعقادکیاگیاجس میں مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما راناتنویر،سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری واجدعلی خاں,امیدوار قومی اسمبلی این اے 113 رانا عتیق انوراور امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 136 چوہدری حسان ریاض نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جب بھی ترقی ہوئی مسلم لیگ ن کے دور میں ہی ہوئی ۔

راناتنویرنے کہانوازشریف کی وزارت عظمیٰ میں ہرطرف خوشحالی تھی ن لیگ نے دہشتگردی کو شکست دے کر امن قائم کیا پھر ایک لاڈلہ آگیااور ترقی کاسفر وہیں پر ختم ہوگیا اب میاں نوازشریف واپس آچکے ہیں 8 فروری کو شیر پر مہرلگاکر دوبارہ ترقی اور خوشحالی کا سفر شروع کریں گے حلقہ پی پی 136 سے انتخابی مہم کاآغازکردیاگیاہے عوام تیاری کرلے ہم نے ملک دشمنوں کو شکست دینی ہے ،آئندہ انتخابات کے بعد صوبوں سمیت وفاق میں بھی مسلم لیگ ن کی حکومت ہوگی عوام کی خدمت کی اور کرتے رہیں گے علاقہ کو فراہم کردہ سہولےات مسلم لیگ ن کے دور میں ہوئیں عمران نیازی سمیت نام نہاد خدمت گاروں نے جو گل کھلائے سب کے سامنے ہیں صرف دیہاڑیاں لگائی گئیں اورعوام کو ماےوس کیا عوامی جلسے میں اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔