بحرانوں نے ملکی صنعت کو تباہ کر کے رکھ دیا، شیخ فیصل ایوب

گوجرانوالہ: (بیورورپورٹ)گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ضیا الحق (شیخ فیصل ایوب ) نے کہا کہ مختلف بحرانوں نے ملک صنعت کوتباہ کر کے رکھ دیا ،ملک میں کاروباری حالات پہلے جیسے نہیں رہے کاروباری مشکلات میں بے انتہاءاضافہ ہوچکا ہے

شیخ فیصل ایوب نے کہاحکومت کو چاہئے کہ بزنس کمیونٹی کو زیادہ زیادہ ریلیف دیکر کاروباری آسانیاں پیدا کرے ۔NHAپر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا محکمہ NHAرائٹ آف وے کی مد میں بزنس کمیونٹی کو ریکوری نوٹسز کے ذریعے پریشان کر رہے ہیں جبکہ اس وقت بزنس کمیونٹی اس پوزیشن میں بالکل بھی نہیں کہ اسے ریکوریوں کے نوٹسز بھیجے جائیں ۔انڈسٹری مالکان مہنگی بجلی اور گیس استعمال کرنے پر مجبور ہیں جبکہ ستم طریفی کی بات ہے کہ وہ بھی پراپر دستیاب نہیں جس کی وجہ سے پیداواری لاگت میں بے انتہا اضافہ ہو چکا ہے انڈسٹریاں بند ہو رہی ہے جبکہ مسائل کے باعث ملک میں نئی صنعتیں بھی نہیں لگ رہی لہٰذا NHAنظر ثانی کرے اور انڈسٹری کو رائٹ آف وے سے سے مستثنیٰ کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے ظفر حیات ڈائریکٹر NHAاور ڈپٹی ڈائریکٹر NHAکی چیمبرآمد کے موقع پر کیا ۔اس موقع پر سینئرنائب صدر حمیس گلزار مغل ،سابق صدور شیخ محمد نسیم ،اخلاق احمد بٹ،رانا شہزاد حفیظ ،خواجہ ضرارکلیم،نواز احمد باجوہ ودیگر موجود تھے۔