چناب نگر:ناقص دودھ کی مہنگے داموں دھڑلے سے فروخت

چناب نگر:(انس نعمان)شہر و گردو نواح میں ناقص دودھ کی مہنگے داموں فروخت سے شہری پیٹ کے امراض میں مبتلا ہوگئے ۔

چناب نگر شہر و گردو نواح میں زہر ملے کیمیکل دودھ کی مہنگے داموں فروخت جاری ہے، شہری خاص طور پر شیر خوار بچے پیٹ مختلف امراض میں مبتلا ہونے لگے، محکمہ پنجاب فوڈ اتھارٹی پر ائس کنٹرول مجسٹر میں دفاتر تک محدود ہو کر رہ گئی۔

شہر بھر میں انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت سے ناقص کیمیکل ملا دودھ مہنگے داموں فروخت ہو رہا ہے دودھ فروشوں نے زہر ملے دودھ کی 200 روپے فی کلو اور دہی 220 روپے میں فروخت شروع کر رکھی ہے، ناقص ملاوٹ شدہ دودھ پینے سے شہری خاص طور پربچے پیٹ کے مختلف امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں،عوام نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کردیا۔