نارنگ منڈی، سخت سردی میں مسافر ٹرین کی چھتوں پر سفر کرنے پر مجبور

نارنگ منڈی:(وقاص علی) مسافرٹرینوں میں ہوشربارش شدید ٹھنڈ اور دھند میں بھی مسافر ٹرین کی چھتوں اور انجن پر سفر کرنے پر مجبور ہیں ریلوے انتظامیہ کی ہٹ دھرمی برقرار ہے نارووال سیکشن پر چلنے والی ٹرینوں کی بوگیوں میں اضافہ نہیں کیاجارہاجس سے مسافروں کی مشکلات دن بدن بڑھ رہی ہیں نارنگ منڈی سے لاہور سفرکرنے والے ہزاروں مسافر200 سے 300 روپے کاٹکٹ خریدتے ہیں ۔

مہنگاٹکٹ خریدنے کے باوجود انہیں شدید مشکلات کے ساتھ خطرناک طریقے سے سفرکرناپڑتاہے ریلوے انتظامیہ کے نوٹس میں ہونے کے باوجود انسانیت کی تذلیل کاکوئی نوٹس نہیں لیاجاتا لاثانی فیض احمد فیض اور نارووال پسنجرکی بوگیاں ضرورت سے بہت کم ہیں جس وجہ سے مسافروں کو مجبوراً ٹھٹھرتی سردی اور دھند میں ٹرین کی چھت اور انجن پر سفر کرناپڑتاہے۔

شدید دھند کے باعث عام ٹرانسپورٹ بندکردی جاتی ہے جس سے مسافر ٹرینوں پر رش بڑھ جاتاہے مسافرٹرینوں کی بوگیوں میں اضافہ کیا جائے اور اس سیکشن پر ایک اور ٹرین چلائی جائے اہل علاقہ نے نگران وزیر اعظم وزیر ریلوے اور چیئرمین ریلوے سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مسافروں کی مشکلات کاازالہ ہوسکے۔