شہباز شریف نے نواز شریف کا سلام و پیغام متحدہ کی قیادت کو پہنچا دیا

کراچی (مشرق نیوز) سابق وزیر اعظم و صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کا وفد کراچی میں ایم کیو ایم کے بہادر آباد میں واقع مرکز پہنچ گیا۔ کراچی کے دورے پر آئے ہوئے شہباز شریف ایم کیوایم کے مرکز پہنچے جہاں انہوں نے ایم کیوایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول اور رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں ایم کیو ایم کی جانب سے مصطفیٰ کمال، فاروق ستار، امین الحق، نسرین جلیل، انیس قائم خانی و دیگر شریک ہوئے۔ مسلم لیگ (ن) کے وفد میں ایاز صادق، مریم اورنگزیب، سعد رفیق، بشیر میمن، نہال ہاشمی، علی اکبر گجر دیگر شامل تھے۔