تجاوزات کےخلاف آپریشن جاری رہے گا،شہری صفائی عملے کیساتھ تعاون کریں، آصف رضا

چنیوٹ: (رانا وقاص احمد کاوش )ڈپٹی کمشنرآصف رضا نے کہا ہے ضلع بھر میںتجاوزات کے خلاف بلا تفریق آپریشن جاری ہے ، تین تحصیلوں میں ایم سیز اور ضلع کونسل کی حدود میں مشینری و عملہ عارضی اور پختہ تعمیرات کو ختم کرا رہا ہے ، سی او ضلع کونسل فیاض اور میونسپل آفیسر افتخار احمد کی نگرانی میں آپریشن جاری ہے۔

، ڈپٹی کمشنر نے کہا تمام مین شاہرات ، گرین بیلٹس کی صفائی ،اندرون گلیوں اور بازاروں میں روزانہ کی بنیاد پر صفائی آپریشن بھی جاری ہے ، تمام سیوریج لائنوں اور ڈرین نالوں کی بھی صفائی کا عمل جاری ہے ، عوامی شکایات پر فوری رسپانس کرتے ہوئے انکا ازالہ بھی کیا جا رہا ہے

آصف رضا نے کہا شہری اپنے علاقوں میں صفائی و دیگر مسائل بارے ہمارے ڈسٹرکٹ کنٹرول روم کے نمبر 1718پر رابطہ کر کے شکایات کا اندارج کرائیں انکی شکایت کا نا صرف ازالہ کیا جائے گا بلکہ اس حوالے سے انہیں آگاہ بھی کیا جائے گا ، شہری اپنے علاقوں میں عملہ صفائی سے تعاون کریں اور اپنے گھر دکان کا کوڑا کرکٹ گلیوں ،بازاروں اور نالیوں میں پھینکنے کی بجائے ایم سی کی جانب سے نصب کردہ ڈسٹ بن میں ڈالیں یا ہمارے عملہ صفائی کے حوالے کریں تاکہ آپکی گلی ، محلہ اور شہر کو صاف ستھرا بنایا جا سکے ۔