چناب نگر(انس نعمان عثمانی) مین بازار میں بجلی کھمبوں پر ننگی تاریں،لٹکتے میٹرقیمتی جانوں کےلئے خطرہ،عوامی سماجی حلقوں نے حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔
چناب نگر مین بازار میں متعددبجلی کے کھمبوں پر لگے سینکڑوں میٹروں کی ننگی تاروں سے کسی بھی وقت بہت بڑا سانحہ رونما ہو سکتا ہے،جس سے بھاری نقصان اور قیمتی انسانی جانوں کےلئے تشویش کا باعث بن سکتا ہے،اکثر و بیشتر ننگی تاروں میں آگ بڑھک اٹھتی ہے جس سے قریبی دکانوں اور الیکٹرونکس اشیاءکے جلنے کا خطرہ ہے۔
مقامی دکانداروں نے متعدد بار فیسکو سب آفس میں اس حوالے شکایت درج کروائی مگر مہینوں گزر گئے لیکن تاحال بجلی کے کھمبوں پر لٹکتی ننگی تاروں اور میٹروں کو درست نہ کیا جاسکا،شہریوں نے حکام بالا سے ترجیحی بنیادوں پر نوٹس لیکر اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
چناب نگرمین بازار میں بجلی کی لٹکتی تاریں،میٹر انسانی زندگیوں کیلئے خطرہ
















