قائداعظم کے فرمودات پر عمل ضروری ہے: شازیہ وٹو
نیویارک (بیورو رپورٹ) امریکہ میں عوامی فلاح و بہبود کیلئے سرگرم سماجی خاتون رہنما شازیہ وٹو نے کہاہے کہ 25 دسمبر تجدید عہد کا دن ہے، قائداعظم کے فرموادت پر عمل اور ملکی ترقی کیلئے تمام اختلافات بھلاکر آگے بڑھنا ہوگا۔ موجودہ نازک حالات میںاتحاد ناگزیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شازیہ وٹو نے کہا کہ ووٹ کی طاقت ہی کمیونٹی کی اصل قوت ہے، امریکہ میں مقیم پاکستانی اپنی اہمیت و طاقت کو دوبالا کرنے کیلئے ووٹ کا اندارج لازمی کرائیں اور امریکی نظام کا حصہ بنیں۔ بلدیاتی، سٹی کونسل، امریکی صدارتی، کانگریس اور سینٹ کے انتخاب میں بھرپور حصہ لیں۔ شازیہ وٹو نے مزید کہا ووٹوں کی تعداد بڑھنے سے کمیونٹی کی ہر بات منوانا آسان ہوگا، امریکی نظام کا حصہ بننا کمیونٹی کو مزید مضبوط بنانے کیساتھ عزت بڑھانے اور آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کریگا۔ بہترین روزگار ملے گا، بچوں کا مستقبل تابناک ہوگا، دوسرے ممالک کے شہری ووٹ کا اندراج کرا کے الیکشن میں باقاعدہ حصہ لیتے ہیں، پاکستانی کمیونٹی کو بھی تقلید کرتے ہوئے امریکی نظام کا حصہ بننا چاہئے۔ امریکہ میں کمیونٹی کے ووٹ بڑھنے سے پاکستان کا نام بھی بلند ہوگا اور ہر کام میں پاکستانیوں کی شمولیت یقینی ہوگی۔
















