سرائے عالمگیر(نامہ نگار) سرائے عالمگیر سے سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری محمد ارشد ایڈووکیٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو خیر آباد کہنے سمیت سیاست سے بھی کنارہ کشی کر لی ۔
9 مئی واقعات میں ملوث ہونے پر مقدمات کے اندراج اور گرفتاری پر سرائے عالمگیر سے پی ٹی آئی کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ارشد نے تحریک انصاف کو پریس کانفرنس کے دوران چھوڑنے کے اعلان کے ساتھ سیاست کو بھی خیر آباد کہہ دیا اور آئندہ انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ۔
واضح رہے ضلع گجرات سے پی ٹی آئی کے واحد سابق ممبر قومی اسمبلی سید فیض الحسن شاہ نے بھی پی ٹی آئی کے ساتھ سیاست کو بھی چھوڑنے کا باقاعدہ اعلان کیا۔
سابق ایم پی اے چودھری ارشد نے پی ٹی آئی چھوڑ دی
















