لاہور (مشرق نیوز) سینئر اداکار عرفان کھوسٹ نے کہا ہے کہ پی ٹی وی پاکستان کی تارےخ کا اےک سنہری باب ہے اس مےں سےنئر اداکاروں کا بڑا ہاتھ ہے ،پی ٹی وی نے جس طرح سے ٹی وی ڈراموں کے ذرےعے پورے پاکستان مےں اپنی شناخت اور پہچان بنائی وہ ناقابل فراموش ہے مگر اس کے ساتھ یہ بات بھی حقےقت ہے کہ آج پی ٹی وی کی صورت حال ےکسر بدل چکی ہے ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مےں نے اور مےرے ساتھےوںنے پی ٹی وی کو اپنا خون پسےنہ دےا ہے اور ہماری وجہ سے پی ٹی وی کی نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت مےں بھی پہچان بنی اور ہمارے ڈرامے بھارت مےں بھی دکھائے جاتے تھے جس کے ذرےعے وہاں کے اےکٹر اداکاری سےکھتے تھے ۔انہوںنے کہاکہ آج پی ٹی وی کو ہم اس عروج کی طرف واپس لے جاسکتے ہےں جو آج سے دہائیوںسال پہلے تھا مگرا س کےلئے سےنئر اداکاروں کو واپس لاناہوگا اور اس کے ساتھ پی ٹی وی کے جو سےنئر پروڈےوسر موجود ہےں ان سے ان کی صلاحےتوں کے مطابق کام لےنا ہوگا ۔انہوںنے کہاکہ مجھے اس بات کا کبھی کبھی بہت دکھ اور افسوس ہوتا ہے کہ پی ٹی وی نے سےنئر اداکاروں کو نظر نداز کرنا شروع کردےاہے ۔
پی ٹی وی کو عروج پر واپس لے جانے کیلئے سینئر اداکاروں کو واپس لانا ہو گا :عرفان کھوسٹ

















