چشتیاں( وحید عالم ) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بہاولنگر کی 5 تحصیلوں میں گورنمنٹ کے مقررکردہ کھاد سیل پوائنٹ پر 7ہزار276تھیلے کھادمقررہ نرخوں پر کسانوں کو فروخت کی گئی ۔
چشتیاں میں 894بیگ،ہارون آباد میں 2865بیگز، بہاولنگر میں 2447بیگ،فورٹ عباس 388بیگ،منچن آباد میں 250تھیلے کھاد مقررہ نرخوں پرفروخت کی گئی، حکومت کی ہدایت پر ڈیلرز کی دکانوں پر یوریا کھاد کی فروخت کی سخت نگرانی کی جائےگی اور ڈیلروں کو کھاد کی فروخت اور سٹاک کا ڈیٹا روزانہ کی بنیاد پر فراہم کرنے کا پابند کردیا گیا ہے جبکہ کھاد کی مقررہ قیمت سے زائد نرخوں پر فروخت کی صورت میں سخت کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔
سرکاری نرخوں پر کھاد کی 7ہزار سے زائد بوریاں کسانوں میں فروخت
















