ڈسکہ کی گنجان آبادیوں میںLPG کی دکانیں اور منی پٹرول پمپ کھل گئے

ڈسکہ(محمد امین خان) ڈسکہ شہر و گردو نواح کی گنجان آبادی میں حفاظتی انتظامات کے بغیر غیر قانونی طور پر درجن سے زائد مقامات پر ایل پی جی کی دکانیں اور منی پٹرول پمپ کھل گئے، ریفلنگ کا دھندہ بھی دن رات جاری رہنے لگا۔

شہری پریشان ،ڈسکہ شہر اور نواحی گنجان آباد علاقوں وڈالہ سندھواں ،جامکے چیمہ،گلوٹیاں،ستراہ میں درجن بھر سے زائد مقامات پر غیر قانونی طور پر ایل پی جی کی دکانیںاور غیر قانونی طور پر منی پٹرول پمپ قائم ہو گئے ہیں۔ دکانوں میں انڈرگراو¿نڈ وائرنگ،آگ پر قابو پانے کے آلات، ریت کی بالٹیوں سمیت کوئی حفاظتی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے نواحی کاروباری مراکز میں تاجروں، مساجد، مدراس تعلیمی اداروں کے طلبا اساتذہ سمیت مکینوں کے سر پر خطرات منڈلا رہے ہیں۔

ایل پی جی کی غیر قانونی دکانوںاور غیر قانونی منی پٹرول پمپس میں دن رات کمرشل وگھر یلو سلنڈروں میں ریفلنگ جاری ہے جو کسی وقت بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔ اہل علاقہ نے اصلاح واحوال کا مطالبہ کیا ہے ۔