غزہ (مشرق نیوز) حماس کی جانب سے 13 اسرائیلیوں اور 7 غیر ملکیوں کو رہا کردیا۔ رہائی پانے والے افراد کو ہلال احمر کی مدد سے مصر روانہ کردیا گیا۔ یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق رکاوٹ کا خاتمہ قطر اور مصرکی کوششوں سے ممکن ہوا۔
حماس کی جانب سے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے اسرائیل نے جنگ بندی ڈیل کے تحت 39 فلسطینی قیدیوں کو رہا کردیا۔ قطری ترجمان کے مطابق رہائی پانے والے فلسطینی قیدیوں میں 33 بچے اور 6 خواتین شامل ہیں۔
حماس اور اسرائیل کے درمیان عارضی جنگ بندی کے ثالث قطر کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی رہائی کی راہ میں حائل رکاوٹیں قطر اور مصر کے دونوں فریقوں کے ساتھ رابطوں کے ذریعے دور ہو ئی ہیں جبکہ حماس نے بھی رکاوٹیں دور ہو جانے سے متعلق تصدیق کر دی۔
دوسری طرف اسرائیل کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی پر حماس نے یرغمالیوں کے دوسرے گروپ کی رہائی موخرکردی۔ حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ”معاہدے کی تمام شرائط کو برقرار رکھنے“کے وعدے کے بعد یرغمالیوں کو رہا کیا جا رہا ہے۔
حماس نے 13 اسرائیلیوں اور 7 غیر ملکیوں کو رہا کردیا
















