حکمران اشرافیہ نے اپنا نام میر جعفر و میر صادق کی فہرست میں شامل کرنے کو ترجیح دی،سراج الحق

پاکپتن(نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے بار بار وزیراعظم بننے کی خواہش رکھنے والوں نے غزہ میں ظلم پر ایک لفظ نہیں بولا، یہ عالمی اسٹیبلشمنٹ اور امریکہ کی ناراضی سے خائف اور نظریں ذاتی مفادات پر ہیں۔

پاکپتن میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا پاکستان کی حکمران اشرافیہ نے ٹیپو سلطان اور سراج الدولہ کی بجائے اپنا نام میر جعفر و میر صادق کی فہرست میں شامل کرنے کو ترجیح دی، مذہب سے بالاتر ہو کر اہل فلسطین کے حق میں آواز بلند کرنے والے دنیا بھر کے کروڑوں انسانوں کو سلام پیش کرتا ہوں، عوام کشمیر و فلسطین کو آزاد اور اسلامی فلاحی پاکستان چاہتی ہے تو 8فروری کو جماعت اسلامی کے انتخابی نشان ترازو پر مہر لگائیں۔

امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی جاوید قصوری، صدر جے آئی یوتھ رسل خان بابر، امیر ضلع رانا انیس الرحمن و دیگر قیادت بھی موجود تھی، جلسے میں خواتین و نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔