کاہنہ: جی ایم ایچ آر ایل ڈبلیو ایم سی کے ناروا سلوک کیخلاف ملازمین سراپا احتجاج

کاہنہ(ملک اسلم)ایل ڈبلیو ایم سی ملازمین کا معاشی قتل بند کیا جائے،جی ایم آیچ آرکا ملازمین کیساتھ ناروا سلوک ، بدمعاشی پر نوٹس لیا جائے،ورکروں سے بھٹہ مزدور والا سلوک نہ کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار کلین سٹی لیبر یونین کے صدر ملک اعجاز نے میڈیا نما ئندگان سے گفتگو کے دوران کیا

ملک اعجاز نے کہاورکشاپوں میں جو ملازمین کو ایک مہینہ کی غیر حاضری پر نکالا گیا ہے انکو فوری بحال کیا جائے ،اور ایچ آر کی غلطی سے جو ملازمین ڈیوٹی کرنے کے باوجود نکالے گئے ہیں انکی تنخواہ اور نوکری فی الفور بحال کی جائے ،انہوں نے ایل ڈبلیو ایم سی افسران سے مطالبہ ہے کہ غیر حاضری پر ورکرز کو نکالنے سے پہلے صفائی کا موقع دینا چاہیے،لیبر ایکٹ کی تحت ملازمین کو تین نوٹسز اور پھر وارننگ کے بعد نوکری سے معطل کیا جاتا ہے مگر ایل ڈبلیو ایم محکمہ کے افسران بادشاہی نظام چلائے ہوئے ہے،ملازمین کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنا بند کیا جائے۔

انہوں نے مطالبہ کیا جنرل سیکرٹری کلین سٹی لیبر یونین میاں شاہد الرحمان کیساتھ جی ایم آیچ آر کی طرف سے کئے گئے ہتک آمیز رویے پر کلین سٹی لیبر یونین اور ورکرز کے اندر غم غصہ کا ماحول بن گیا ہے۔لاہور کی تمام یوسیز میں پرامن احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ،کمپنی کے اعلیٰ افسروں اور عہدیداروں سے مطالبہ ہے جی ایم آیچ آر فی الفور معافی مانگے ورنہ تمام ورکرز کام چھوڑ ہڑتال کا اعلان کریںگے۔