چائلڈ لیبر کا خاتمہ محکمے کی ذمہ داری ہے:ڈپٹی کمشنر بہاولنگر

بہاولنگر(محمد احمد لالیکا) ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کہا ہے چائلڈ لیبر کا خاتمہ محکمہ لیبر کی ذمہ داری ہے اور اس رحجان کی حوصلہ شکنی کےلئے ٹھوس اور موثر اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔ یہ بات انہوں نے ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی چائلڈ و بانڈڈ لیبر کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں پولیس، محکمہ لیبر، سوشل سیکیورٹی، تحفظ ماحول، ای او بی آئی سمیت دیگر محکموں کے افسران اور کمیٹی ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کہا کہ آئندہ اجلاس میں تمام متعلقہ محکمے مزدوروں کی فلاح و بہبود اور اس ضمن میں کارکردگی کی مفصل رپورٹ پیش کریں اور وہ متعلقہ محکموں کی انفرادی پرفارمنس کا بھی جائزہ لیں گے۔ اجلاس میں بھٹہ مزدوروں کے سوشل سیکیورٹی اور ای او بی آئی کے کارڈز کے اجرائ،بھٹہ جات پر بانڈڈ و چائلڈ لیبر کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔