ڈسکہ:منڈیکی گورائیہ چوک میں گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول

ڈسکہ(اقبال شاہد)منڈیکی گورائیہ چوک میں گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا دولہے اور باراتیوں کی گاڑیاں بھی ٹریفک میں پھنسنا شروع ٹریفک پولیس کی نااہلی اور عدم توجہی کے باعث منڈیکی گورائیہ چوک میں چار ‘چار گھنٹے ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ۔

ٹریفک جام میں دولہے اور باراتیوں کی گاڑیاں بھی پھنس جاتی ہے اور وہ مقررہ وقت پر میرج ہالوں میں نہیں پہنچ پاتے اور جتنی دیر میں دولہا اور باراتیوں کی گاڑیوں میرج ہال میں پہنچتی ہیں وہاں پر میرج ہال کا وقت ختم ہوجاتا ہے اور دولہن والوں کی طرف سے باراتیوں کیلئے پکایاگیا کھانا بھی ضائع کرنا پڑتا ہے۔ ٹریفک جام رہنے کی وجہ سے سکول وکالجز کی طلباءو طالبات بھی چھٹی کے وقت گھروں میں لیٹ پہنچتے ہیں علاقہ مکینوں نے بتایاکہ متعدد بار متعلقہ حکام کو گھنٹوں ٹریفک جام رہنے کے بارے میں آگاہ کرچکے ہیں مگران کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی علاقہ مکینوںنے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔