چنیوٹ (رانا وقاص )ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے کہا ہے کہ ضلع بھر کے تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں میںطلباءو طالبات اور سٹاف کو ڈینگی سے آگاہی بارے سیمینار کروائے جا رہے ہیں ، موسمی درجہ حرارت میں تبدیلی کے باعث ڈینگی اب گھروں میں پناہ لے رہا ہے اس لیے احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونا سب کے لیے ضروری ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ضلعی فوکل پرسن انسداد ڈینگی ڈاکٹر صبیح الحسن روزانہ کی بنیاد پر اسپتالوں، سکولوںاور کالجوں میں جاکر طلباءو طالبات اور سٹاف کو ڈینگی سے بچاﺅ بارے آگاہی دے رہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے کہاضلع میں انسداد ڈینگی اقدامات کو بھی مزید تیز کردیا ،اینٹی ڈینگی ٹیمیں فیلڈ میں سرویلنس پر مامور ہیں جبکہ تمام محکمے بھی انسداد ڈینگی سرگرمیاں جاری رکھے وئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونے کے لیے آگاہی پمفلٹ بھی تقسی کیے جا رہے ہیں ،انہوں نے شہریوں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ وہ موجودہ سیزن میں بھی ڈینگی کو شکست دینے کے لئے ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ساتھ تعاون جاری رکھیں اور ڈینگی لاروا کی افزائش کے ممکنہ ذرائع کا صفایا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
انسداد ڈینگی اقدامات کو مزید تیز کردیا ،ڈپٹی کمشنر چنیوٹ
















