عروج آفتاب کو گریمی ایوارڈز میں 2 نامزدگیاں مل گئیں

کراچی (مشرق نیوز) مشہور پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب کو رواں سال گریمی ایوارڈز کیلئے دو زمروں میں نامزد کیا گیا ہے۔اس سال کے گریمی ایوارڈز کیلئے نامزدگیوں کا اعلان جمعے کی شب کیا گیا اور نامزد ہونے والوں میں عروج آفتاب کا نام بھی شامل ہے۔عروج آفتاب نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گریمی ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔گلوکارہ کو’بیسٹ الٹرنیٹو جاز البم‘ کے زمرے میں ان کے البم ’لو ان ایگزائل‘ کے لیے جبکہ ’بیسٹ کولیبریٹو میوزک پرفارمنس‘ کے زمرے میں ان کے گانے ’شیڈو فورسز‘ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔