چنیوٹ (رانا وقاص ) ڈاکٹر اشتیاق حسن ڈائریکٹر جنرل زراعت پنجاب نے چنیوٹ کا دورہ کیا اور محکمہ زراعت توسیع چنیوٹ اور زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے اشتراک سے چلائی جانے والی گندم مہم 2023-24کے سلسلہ میں موضع سلارہ میں طارق محمود سلارہ کے ڈیرے پرڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع چنیوٹ ڈاکٹر شہباز احمد کے زیر اہتمام میگا فارمر ڈے میںبطور مہمان خصوصی شرکت کی ، جس میں ڈائریکٹرزراعت توسیع فیصل آباد ڈویژن چوہدری عبدالحمید، ڈاکٹر عامررسول ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ فیصل آباد ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع چنیوٹ ڈاکٹر شہباز احمد،زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے پروفیسر صاحبان اور علاقہ کے زمینداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
ڈاکٹر اشتیاق حسن ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع و اڈیپٹیوریسریچ)پنجاب لاہورنے میگا فارمر ڈے پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کاشت کار حضرات گندم کی کاشت کیلئے تصدیق شدہ بیج استعمال کریں اور بیجائی بیس نومبر تک مکمل کریں ، ڈاکٹر اشتیاق حسن ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع و اڈیپٹیوریسریچ)پنجاب لاہور کاشتکاران کو خطاب کرتے ہوئے ترغیب دی کہ گندم کی کاشت کیلئے ترقی دادہ اقسام کا تصدیق شدہ بیج استعمال کریں اور کاشت 20 نومبر تک مکمل کریں انہوں نے مزید کہا کہ کاشت ترجیحا ًبذریعہ ڈرل کریں کیونکہ اس طریقے سے کاشتہ فصل چھٹے کے مقابلے میں زیادہ پیداوار دیتی ہے، ڈائریکٹرزراعت توسیع فیصل آباد ڈویثرن چوہدری عبدالحمید نے کاشتکاران کو بتایا کہ 20 نومبر کے بعد ہر دن کی تاخیر سے گندم کی پیداوار میں کس طرح کمی واقعہ ہوتی ہے۔
ڈاکٹر عامررسول ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ فیصل آباد نے گندم کی تلفی جڑی بوٹیوں اور دیگر بیماریوں کے تدارک بارے تفصیلا آگاہ کیا زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے شریک پروفیسر صاحبان نے اس مشترکہ مہم کو زیادہ موثر انداز میں چلانے کی ضرورت پر زور دیا اور کاشتکاران کو پیغام دیا کہ محکمہ زراعت (توسیع) کی جاری کردہ سفارشات پر زیادہ سے زیادہ عمل کریں تاکہ کاشتکار کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کے ساتھ ساتھ گندم میں ملکی خودکفالت کا ہدف حاصل کیا جا سکے
دیر سے کھانے اور سونے والے افراد میں میٹابولک بیماریوں کا خطرہ
پشاور: متنی میں سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
مسلسل خراب پرفارمنس، صائم ایوب کا کرکٹ سے بریک لینے کا فیصلہ
ایشوریا رائے کو سلمان خان سے بچانے کیلئے باڈی گارڈ رکھا گیا تھا، انکشاف
وزیراعظم شہبازشریف 30 نومبر سے روس اور ایران کا سرکاری دورہ کریں گے
فرانس میں مسلسل چھٹے ہفتے مہنگائی کیخلاف احتجاج، ہزاروں افراد بدستور سڑکوں پر
نئے صوبوں پر ریفرنڈم ہی واحد حل ، معاملہ عوام کے حوالے کیا جائے: رانا ثناءاللہ
خیبرپختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج، صوبے کو 10 ارب روپے جاری
دسمبر اہم ، کراچی وفاق کو دینے کی تجویز آئی تو بھرپور حمایت کرینگے: مصطفی کمال
ایک سال کے دوران سرکاری قرضوں میں 6 ہزار 200 ارب روپے کا اضافہ
















