نیویارک (مشرق نیوز)امریکی اداکارہ انجلینا جولی نے اسرائیل اور عالمی رہنماوں کو جنگی جرائم کا مرتکب قرار دےدیا۔
انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنے پیغام میں امریکی اداکارہ انجلینا جولی نے کہا غزہ والے 2 دہائیوں سے بغیر چھت کے قید ہیں،فلسطینی خاندانوں کا قتل عام ہورہا ہے،اسرائیل ایسی آبادی پر دانستہ بمباری کررہا ہے جس کے پاس بھاگنے کی جگہ نہیں،فسطینی 2 دہائیوں سے بغیر چھت کے قید ہے، غزہ اجتماعی قبرستان بن رہا ہے۔
انجلینا جولی نے کہا 40فیصد متاثرین معصوم بچے ہیں، خاندان کے خاندان قتل ہو رہے ہیں،دنیا خاموش ہے،لاکھوں فلسطینی خوراک،ادویات اور طبی امداد سے محروم ہیں،غیر انسانی سلوک بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
انجلینا جولی نے اسرائیل اورعالمی رہنماوں کو جنگی جرائم کا مرتکب قرار دیدیا

















