واشنگٹن(خواجہ فاروق)بھارت میں اقلیتیں غیر محفوظ،مذہبی و سیاسی جبر کیخلاف امریکی سینٹ میں قرارداد پیش کردی گئی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وسکنسن سے خاتون سینیٹر ٹامی بالڈون کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا امریکی حکومت بھارت میں جاری امتیازی پالیسیوں کا معاملہ اٹھائے، مذہبی آزادی بنیادی انسانی حق ہے اور کوئی بھی ملک مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرے تو امریکہ کو کھڑا ہونا چاہیے، بھارت میں معصوم شہریوں کی زندگی خطرے میں ہے۔
قرارداد میں مزید کہا گیا بھارت اپنے شہریوں کو حق رائے دہی سے بھی محروم کر رہا ہے، مودی کے دور حکومت میں مذہبی آزادی میں مجموعی طور پر کمی آئی ،بھارتی حکومت مسلمانوں و عیسائیوں سے امتیازی سلوک کرتی ہے، قرار داد میں مطالبہ کیا گیا بھارت میں مذہب کی بنیاد پر امتیازی پالیسیوں کا معاملہ اٹھایا جائے اور پرامن مظاہرین پر تشدد کے خاتمے ومنظم مذہبی اور سیاسی ظلم و ستم رکوانے کےلئے بھارت پر دباﺅ ڈالا جائے۔
بھارت میں اقلیتیں غیر محفوظ،مذہبی و سیاسی جبر کیخلاف امریکی سینٹ میں قرارداد پیش
















