نیویارک (مشرق نیوز) امریکی گلوکارہ اور اداکارہ سیلینا گومز نے غزہ کی صورتحال پر دلبرداشتہ ہو کر سوشل میڈیا سے کچھ عرصے دور رہنے کا فیصلہ کر لیا۔سیلینا گومز نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ میں لوگوں کو ظلم اور تکلیف سے بچانے کے قابل نہیں ہوں، معصوم لوگوں کو قتل ہوتے دیکھ کر دل ٹوٹ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی مذمت کرتی ہوں، کسی بھی طبقے یا گروہ سے نفرت کرنا، اسے تشدد اور دہشتگردی کا نشانہ بنانا اور قتل کرنا ہولناک ہے، ہمیں تمام لوگوں خصوصاً بچوں کو تشدد اور ظلم سے بچانے کی ضرورت ہے۔گلوکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں جانتی ہوں کہ میری پوسٹ سے کوئی فرق نہیں پڑے گا اور یہی بات میرے لئے پریشان کن ہے، اسی لئے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ سوشل میڈیا سے کچھ عرصہ دور رہوں، کاش میں دنیا میں بہتری کیلئے کچھ کرسکتی۔
بے گناہوں کا قتل عام نہیں دیکھ سکتی: امریکی اداکارہ سیلینا گومز

















