حماس کی حمایت کرنے پر اسرائیلی اداکارہ گرفتار
تل ابیب (مشرق نیوز) فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی حمایت کرنے پر اسرائیلی اداکارہ مائیسہ عبدل ہادی کو گرفتار کرلیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی اداکارہ مائیسہ عبدل ہادی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے 7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر اچانک حملے کی حمایت کی تھی۔مائیسہ عبدل ہادی کی سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد اسرائیلی پولیس نے ا±نہیں گرفتار کرلیا ہے، اسرائیلی پولیس نے مائیسہ کا نام لئے بغیر اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے ایک اداکارہ کو گرفتار کرلیا ہے جنہوں نے حماس کی حمایت کی۔اسرائیلی پولیس کے بیان میں حماس کے حملے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ دہشت گردی کیلئے اشتعال انگیزی اور حمایت کے خلاف پولیس کی لڑائی ہمہ وقت جاری رہتی ہے۔دوسری جانب مائیسہ کے ساتھی اداکار نے سوشل میڈیا پر اداکارہ کی وہ انسٹاگرام اسٹوری پوسٹ کی جس میں ا±نہوں نے حماس کی حمایت کی تھی۔اسرائیلی اداکار نے مائیسہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ”میں آپ سے شرمندہ ہوں، آپ کو اپنے آپ پر شرم آنی چاہیے، آپ ہمارے ٹی وی شوز اور فلموں میں اداکاری کرتی ہیں اور پھر ہماری پیٹھ میں چھرا گھونپتی ہیں“۔

















