فیصل آباد(اشفاق مغل)کمشنر سلوت سعید نے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے انسداد ڈینگی کے سلسلے میں فرضی کارروائیاں نہیں چلیں گی اورویک ایریازکو ترجیحی بنیادوں پر کلیئر کریں،انہوں نے ہدایت اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی جس میں ڈویژن بھر میں انسداد ڈینگی اقدامات کا جائزہ لیا گیا،کمشنر نے انسداد ڈینگی کے سلسلے میں ہاﺅس کیپنگ پر زور دیتے ہوئے کہا اینٹی ڈینگی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک نظر آنی چاہیں،انہوں نے ہاٹ سپاٹس کی مسلسل نگرانی کرنے کی تاکید کی اور کہا ٹائرشاپش،قبرستانوں اور دیگر مشتبہ مقامات کی سرویلنس یقینی بنائی جائے، ان ڈورسرویلنس کو تیز کریں اورشہریوں کی آگاہی کا سلسلہ بھی جاری رکھیں ۔
دوسری جانب کمشنر سلوت سعید کے ویژن کے مطابق ڈویژن میں عوامی بہبود کے اقدامات کا تسلسل جاری ہے،چاروں اضلاع میں 21 ہزار496 سٹریٹ لائٹس فنکشنل ہیں جس کی بدولت شاہرات روشن اوررات کے اوقات میں دلکش ماحول نظر آرہا ہے،علاوہ ازیں مختلف مقامات پر648 نئی ایل ای ڈی لائٹس بھی نصب کی گئی ہیں،اسی طرح27.43 کلومیٹر ایریا میں سٹرکوں کا پیچ ورک ہوچکا ہے جبکہ2 ہزار سے زائد مقامات سے وال چاکنگ کا صفایاکرایا گیا ہے،کمشنر کی زیرنگرانی مستقل تجاوزات کے 9734 مقامات کو تجاوزات مافیا سے کلیئر کرایا گیا،ڈویژن کے ہر ضلع میں ماڈل ریڑھی بازار کا قیام عمل میں لایا گیاہے جس کی بدولت ایک ہی طرزپر ریڑھیاں لگواکر نہ صرف کاروبار جاری بلکہ خوبصورتی بھی نمایاں ہے۔
انسداد ڈینگی مہم میں فرضی کارروائیاں نہیں چلیں گی:کمشنر فیصل آباد
















