سرگودھا (سحر محمود افضل اعوان)کمشنر سرگودھا نے کمپنی باغ میں تجاوزات اور اطراف دکانداروں کی مداخلت کے خلاف فوری آپریشن کا حکم دےدیا،ذرائع کے مطابق کمشنر اجمل بھٹی نے گزشتہ روز اچانک کمپنی باغ کا دورہ کر کے فیملی پارک اور واکنگ ٹریک کا تفصیلی معائنہ کیا،اس دوران کمشنر نے کمپنی باغ کے اطراف دکانوں کے کمپنی باغ میں کھلنے والے دروازے، کھڑکیاں، پرنالے اور تجاوزات کو دیکھ کر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خاتمہ کےلئے فوری اقدامات کا حکم دے دیا۔
ڈی جی پی ایچ اے توقیر حیدر کاظمی نے کمپنی باغ میں جاری پی ایچ اے کے ترجیحی اقدامات اور آئندہ منصوبہ جات سے آگاہ گیا، جس پر کمشنر اجمل بھٹی نے کہا کمپنی باغ شہر کے وسط میں موجود مرکزی تفریح گاہ کی حیثیت رکھتا ہے اس کو آئیڈیل روپ دینا ہو گا، کمپنی باغ کے اطرف دکانوں کے پرنالوں سے بہتا پانی واکنگ ٹریک کو خراب کر رہا ہے جس کا فوری خاتمہ یقینی بنایا جائے اور کمپنی باغ میں کھلنے والے دکانوں کے دروازے اور کھڑکیاں تفریحی اور واک کیلئے آنے والی خواتین کی بے پردگی اور دکانداروں کی کمپنی باغ میں بے جا مداخلت کا باعث ہیں جس کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،انہوں نے سی او کارپوریشن طارق محمود پرویا کو سخت احکامات جاری کرتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات اور فوری رپورٹ کرنے اورکمپنی باغ کے اطراف تجاوزات کے خاتمہ کو یقینی بنانے کاحکم دیا۔
کمشنر سرگودھا کا تجاوزات کیخلاف فوری آپریشن کا حکم
















