بھارت سے کینیڈا کے سفارتکاروں کی روانگی، امریکہ کا اظہار تشویش

واشنگٹن (مشرق نیوز) بھارت سے کینیڈا کے سفارتکاروں کی روانگی پر امریکہ نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق واشنگٹن سے امریکی محکمہ خارجہ کا کہناتھا کہ اختلافات حل کرنے کیلئے سفارتکاروں کی ضرورت ہوتی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ بھارت کینیڈا کے سفارتی سٹاف میں کمی پر اصرار نہ کرے، بھارت کینیڈا کے ساتھ تحقیقات میں تعاون کرے۔ امریکہ کا کہنا تھا کہ توقع ہے بھارت ویانا کنونشن کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو برقرار رکھے گا اور کینیڈا کے سفارتی مشن کے ارکان کو حاصل مراعات اور استثنی مہیا کیا جائیگا۔