قصور میں ڈاکوﺅں ،چوروں کا راج،شہری لاکھوں سے محروم

قصور(مہر حسن حسین )ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوﺅں نے لاکھوں روپے نقدی موبائل فونز طلائی زیورات اور موٹرسائیکلیں وغیرہ چھین لیںتفصیلات کے مطابق بھالہ کارہائشی علی احمد موٹرسائیکل پر بہادر پورہ سے سہاری اوتاڑ جارہاتھا کہ جب وہ جاوید فارم سہاری ہٹھاڑ کے نزدیک پہنچا تو موٹرسائیکل سوار ڈاکوو ں نے روک کر 7لاکھ 20ہزارروپے نقدی موبائل فون چھین لیا۔

الہ آباد وارڈ نمبر 6میں ماسٹر حنیف آرائیں کے گھر میں داخل ہونے والے ڈاکوو ںنے اہلخانہ کو یرغمال بناکر ایک لاکھ 50ہزارروپے نقدی موبائل فون، کوٹ عمر وٹو چونیاں سے ظہیرا ٓباد کالونی چونیاں کے رہائشی شہروز سے ہزارو ں روپے نقدی، گوہڑ چک نمبر 8میں محمد خالد کے گھر میں داخل ہونے والے ڈاکوو ں نے 10ہزارروپے نقدی چار سونے کی بالیاں چھین لیں،بھونیکی موڑ کے قریب سے بہڑوال کلاں کے رہائشی طاہر محمود سے 35ہزارروپے نقدی موبائل فون، کھڈیاں کے قریب سے عطاءاللہ سے 70ہزارروپے نقدی موبائل فون موٹرسائیکل، ٹول پلازہ کھڈیاں کے قریب سے بیگ پور کے رہائشی محمد اشرف سے 49ہزارروپے نقدی موبائل فون، ہیڈ بلوکی کے قریب سے سرائے مغل کے رہائشی عدنان سے ہزاروں روپے نقدی موبائل فون، بائی پاس چونیاں کے نزدیک سے گلانوالہ کے رہائشی صبح صادق سے 86ہزار5سو روپے ڈاکووں نے چھین لیے۔

الہ آباد سے چورسلیم گجر کی زرعی زمینوں سے ساڑھے سات لاکھ مالیت کا سامان چور کرکے لیگے، بھاگٹانوالہ سے نامعلوم چور عبدالروف کے زرعی رقبہ سے دو لاکھ روپے مالیت کا ٹرانسفار مر چوری کرکے لیگے، ہادی ٹاو¿ن چونیاںسے نامعلوم چور امتیاز کی موٹرسائیکل، واپڈا دفتر چونیاں کے نزدیک سے بہڑ وال کے رہائشی عبد الرزاق کی موٹرسائیکل، منگل منڈی کنگن پورسے طاہر مئیوکی موٹرسائیکل، سلیم کلینک کھڈیاں سے ذوالفقارکی موٹرسائیکل، سریسر سے حماد علی کی موڑسائیکل ، شاہ عنایت کالونی قصور سے وقاص احمد کی موٹرسائیکل، اسٹیل باغ پارک سے کوٹ پکا قلعہ قصورکے رہائشی مظفر حسین کی موٹرسائیکل، کنگن پور سے فلک شیر کی موٹرسائیکل نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے، پولیس مصروف کارروائی ہے۔