غزہ تک امداد پہنچانے کیلئے”رفح کراسنگ“ کھولنے پر اتفاق

قاہرہ(مشرق نیوز)اقوام متحدہ،مصر کی کوششیں رنگ لے آئیں،غزہ تک امداد پہنچانے اور پناہ گزینوں کے سرحد عبور کرنے کا واحد ذریعہ ”رفح کراسنگ“ کو کھولنے پر اتفاق ہوگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اتفاق رائے مصر ی صدر عبدالفتاح السیسی کی امریکی ہم منصب جوبائیڈن سے گفتگومیں ہوا،رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ میں امدادی سامان کی پائیدار ترسیل اقوام متحدہ کی نگرانی میں بین الاقوامی انسانی تنظیموں کےساتھ ملکر کی جائے گی۔