راولپنڈی(بیورورپورٹ)شمالی وجنوبی وزیرستان میں آپریشن،سرغنہ سمیت6دہشتگرد جہنم واصل،4جوان شہید ہوگئے، آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے 6 دہشتگرد وں کو ہلا ک کردیا۔
مقابلے میں دہشتگردوں کا سرغنہ حضرت زمان عرف خاورے ملا بھی مارا گیا جو کئی دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھا،دہشتگردوں سے مقابلے میں 3 جوان لانس نائیک تبسم الحق ،سپاہی نعیم اختر،سپاہی عبد الحمیدوطن پر قربان ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے میں بھی سکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں سے مقابلہ ہوا، سپاہی فرمان علی شہید ہوگئے،سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کےلئے پر عزم ہیں،بہادر جوانوں کی قربانیاں عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
شمالی وجنوبی وزیرستان ،سرغنہ سمیت6دہشتگرد جہنم واصل،4جوان شہید


















