شمالی وزیرستان میں شہید سپاہی فوجی اعزاز کےساتھ سپرد خاک

راولپنڈی (بیورورپورٹ)شمالی وزیر ستان میں شہید سپاہی عبدالحکیم کوپورے فوجی اعزاز کےساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 32 سالہ شہید سپاہی عبدالحکیم کی نماز جنازہ آبائی قصبہ ضلع جعفر آباد میں ادا کی گئی،سینئر حاضر سروس فوجی افسروں نے شرکت کی، شہید کے لواحقین و اہل علاقہ کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی،آئی ایس پی آر نے کہامسلح افواج دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کےلئے پرعزم ہیں۔