یورپی یونین کے بعد جرمنی اور آسٹریا نے بھی فلسطین کی مالی امداد بند کردی
برلن،ویانا (مشر ق نیوز) جرمنی اور آسٹریا نے فلسطین کیلئے مالی امداد بند کردی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی اور آسٹریا نے بڑھتی کشیدگی پر ردعمل دیتے ہوئے فلسطین کی امداد بند کردی۔علاوہ ازیں تمام نئے بجٹ پروپوزلز کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ رواں برس جرمنی نے 12 کروڑ 50 لاکھ پاونڈ امداد کا اعلان کیا تھا جسے معطل کردیا گیا ہے۔ آسٹریا نے بھی 10 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی امداد روکدی ہے۔
















