لکس چیئرمین لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ فلمسٹار ریما خان کے نام

لاہور(شوبز رپورٹر) فلمسٹار ریما خان نے لکس چیئرمین لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈاپنے نام کرلیا،رنگا رنگ تقریب میں ریما خان کوفنی کیریئر کے دوران کامیابیوں پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اس موقع پر ریما خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا فلم انڈسٹری میں محنت اور جدوجہد کے باعث ایوارڈ سے ملا ،ساتھ دینے والوں کاشکریہ ادا کرتی ہوں،تنقید کی وجہ سے آپ آگے بڑھتے ہیں۔