واشنگٹن(بیورورپورٹ)امریکہ نے کہاہے سعودیہ،اسرائیل حتمی معاہد ے میں فلسطین کااہم حصہ ہوگا۔
ترجمان محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہامعاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، معاہدے میں فلسطین کا قابل قدر حصہ ہوگا، اسرائیل کو فلسطینی موقف سے آگاہ کردیا۔
دوسری جانب فلسطین کیلئے سعودی عرب کے پہلے سفیر نائف السدیری نے صدر محمود عباس کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں اور اسرائیل سے مذاکرات پر اعتماد میں لیا۔
سعودیہ،اسرائیل معاہد ے میں فلسطین کااہم حصہ ہوگا،امریکہ
















