کمر توڑ مہنگائی ، ملک کا ہر فرد اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے: حاجرہ یامین

لاہور: ( ) اداکارہ حاجرہ یامین نے کہا ہے کمر توڑ مہنگائی کےباوجود لوگ اس لیے بھی احتجاج کے لیے نہیں نکلتے کہ اس وقت ہر کوئی اپنی اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے۔

اداکارہ نے کہا پٹرول کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے خالی سڑکیں دیکھ کر محسوس ہوا خاموشی اور سناٹے سے جلد ہی وہاں پر کچھ نامناسب واقعہ ہو جائے گا۔

حاجرہ یامین کے مطابق پٹرول کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے لوگوں کے چہروں پر خوف، مایوسی اور بے بسی چھا گئی ، دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے ابھی کچھ نہ کچھ غلط ہوجائے گا۔