سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3.28 روپے یونٹ مہنگی

نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3.28 روپے یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

نیپرا نے فیصلہ وفاقی حکومت کوبھجوادیا اور حکومت کی منظوری کے بعد اطلاق ہوجائے گا۔


اضافے سے ڈسکوز کے صارفین پر 159 ارب کا اضافی بوجھ پڑےگا، اضافہ مالی سال 23-2022 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیاگیا۔

نیپرا کا کہنا ہے بجلی صارفین کو 6 ماہ میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی، صارفین اکتوبر 2023 سے مارچ 2024 تک ادائیگیاں کریں گے۔

نیپرا کے مطابق صارفین کو ہر ماہ 3 روپے 28 پیسے فی یونٹ کے حساب سے ادائیگی کرنا ہوں گی اور اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔