ممبئی (مشرق نیوز) بھارت کی پنجابی فلموں کی مشہور اداکارہ سونم باجوہ نے اپنے سرحد پار مداحوں کے نام پیغام جاری کر دیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر وائرل ویڈیو سے معلوم ہوتا ہے کہ بھارتی اداکارہ کسی تقریب میں موجود ہیں جس کی میزبانی آرجے طیب عرشمان کر رہے ہیں۔
دوران شو میزبان نے سونم باجوہ سے سوال کیا کہ ان کے کئی پرستار سرحد پار بھی موجود ہیں، جو آپ سے بہت پیار کرتے ہیں، انہیں کیا پیغام دیں گی؟ انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا سرحد پار جو مداح مجھ سے پیار کرتے ہیں، میں بھی انہیں بہت پیار کرتی ہوں۔
سرحد پار جو مجھ سے پیار کرتے ، میں بھی انہیں بہت پیار کرتی ہوں: سونم باجوہ

















