ماہرہ خان کی شادی کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ کا شیڈول تبدیل کردونگا:ہمایوں سعید
اسلام آباد (مشرق نیوز) معروف پاکستانی اداکار، ہدایتکار و پروڈیوسر ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ اداکارہ ماہرہ خان کی شادی کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ کا شیڈول تبدیل کردونگا۔ایک انٹرویومیں اداکار نے کہا کہ میری زندگی میں سوشل میڈیا کی وجہ سے کوئی تبدیلی نہیں آئی، سوشل میڈیا کو مجھ سے پرابلم ہوسکتی ہے کیونکہ میری توجہ سوشل میڈیا پر کم اور کام پر زیادہ ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ماہرہ خان کی شادی کی وجہ سے اپنی فلم کا شیڈول تبدیل کرلوں گا، وہ میری نئی آنے والی فلم کی ہیروئن ہیں، جو بھی لڑکی میرے ساتھ فلم یا ڈرامے میں کام کرتی ہے وہ سپر اسٹار بن جاتی ہے۔انہوںنے کہاکہ سجل علی اور یمنی زیدی کے ساتھ بھی ڈراموں میں مرکزی کردار کررہا ہوں۔فلم انڈسٹری کو مسائل سے کیسے نکالا جائے؟ اس سوال کے جواب میں ہمایوں سعید نے کہا کہ 2024سے سال میں ایک نہیں تین فلمیں بناﺅں گا، ماضی میں بھی میں نے فلم میں ہوں شاہد آفریدی بناکر انڈسٹری کو سنبھالا تھا اور اب ایک مرتبہ پھر میدان میں آگیا ہوں۔جب ہمایوں سے سوال کیا گیاکہ آپ کی اداکاری پر بہت سے فنکار تنقید کرتے ہیں،اس کی کیا وجہ ہے ؟ تو انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ چند بیوقوف مجھ سے حسد کرتے ہیں، باقی سب تو مجھے بہت پیار کرتے ہیں، تنقید کرنے والوں کو اپنے عمدہ کام سے جواب دیتا ہوں۔

















