سوشل میڈیا صارفین ’پاکستانی ایشوریا رائے‘ پر دل ہار بیٹھے

کراچی (مشرق نیوز) بالی ووڈ کی حسین ترین اداکارہ ایشوریا رائے کے پاکستانی ورژن نے سوشل میڈیا پر تباہی مچا رکھی ہے، وہی بڑی بڑی ابر آلود آسمان سی سرمئی آنکھیں، وہی تیکھے نین نقش اور وہی مشرق تا مغرب پھیلی کھلتے گلاب جیسی مسکراہٹ۔دیکھنے والوں کا معلوم نہ ہو کہ کنول چیمہ، ایشوریا کی ہم شکل ہیں تو شاید کوئی پہچان بھی نہ پائے۔بالی وڈ سٹار اور سابقہ مس یونیورس ایشوریا رائے سے مشابہت رکھنے والی پاکستانی خاتون کنول چیمہ نے سوشل میڈیا صارفین کے رونگٹے کھڑے کردیے ہیں۔کنول چیمہ کی ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے، جس میں ان کی امیتابھ بچن کی بہو ایشوریا رائے سے ہوبہو مماثلت حیرت انگیز ہے۔سوشل میڈیا پر کنول چیمہ کے حسن کی تعریفوں کے پل بھی باندھے جارہے ہیں۔کنول چیمہ کوئی معمولی شخصیت نہیں بلکہ ”مائی امپیکٹ میٹر“ کی بانی اور پورے مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں پہلی خاتون انجینئر ہیں۔آسٹریلیا سے تعلیم یافتہ کنول چیمہ کمپیوٹر انفارمیشن سسٹم کمپنی کی واحد خاتون انجینئر اور ڈائریکٹر رہی ہیں۔