نیوزی لینڈ نے ورلڈکپ سے قبل دورہ بنگلہ دیش کیلئے سینئر کھلاڑیوں کو آرام دیدیا

ولنگٹن (مشرق نیوز) نیوزی لینڈ کرکٹ نے دورہ بنگلہ دیش کیلئے اپنے سینئر کھلاڑیوں کو آرام دے دیا، ہیڈ کوچ گیری سٹیڈ بھی ٹیم کے ہمراہ بنگلہ دیش نہیں جائیں گے۔نیوزی لینڈ نے ورلڈ کپ سے قبل بنگلا دیش میں تین ون ڈے میچز کھیلنا ہیں، یہ ون ڈے میچز 21 ،23 اور26 ستمبر کو شیڈولڈ ہیں تاہم اس سیریز کیلئے نیوزی لینڈ نے اپنے سینئر کھلاڑیوں کو آرام دیا ہے جبکہ ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ بھی ٹیم کے ہمراہ بنگلا دیش نہیں جائیں گے، بیٹنگ کوچ لیوک رونچی ہیڈکوچ کے فرائض انجام دیں گے۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق تین ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے لوکی فرگوسن کو کپتان مقرر کیا گیا ہے،کین ولیمسن گھٹنے کے ری ہیب میں مصروف ہیں جبکہ ٹام لیتھم نے بریک لی ہے۔اس کے علاوہ دورہ بنگلادیش کے لیے سینئر کھلاڑی ڈیون کانوے، میٹ ہنری، ڈیرل میچل، گلین فلپس ،میچل سینٹنر اور ٹم ساو¿تھی بھی اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں، مارک چیپمین اور جمی نیشم پہلے ہی فیملی کمٹ منٹ کی وجہ سے دستیاب نہیں تھے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق کرکٹرز کو ورلڈ کپ کی وجہ سے مختصر بریک دی گئی ہے۔