ساہیوال (بےورو رپورٹ) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کا شہر کا تفصیلی دورہ، فرید ٹاون روڈ، فتح شیر روڈ اور ہائی سٹریٹ پر جاری ترقیاتی کاموں اور صفائی کا جائزہ لیا، پارکوں کی مکمل صفائی اور ہائی سٹریٹ پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید نے علی الصبح شہر کا تفصیلی دورہ کیا اور فریدٹاون کے پارکوں میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈی جی پی ایچ اے کو ہدایت کی کہ تمام پارکوں کی صفائی اور پودوں کی مسلسل ٹرمنگ یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے ہائی سٹریٹ پر جاری کارپٹ کے کام کا بھی جائزہ لیا اور اسفالٹ کے کام کے معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔ سٹی منیجر پسپ اسجد خان نے بتایا کہ مشن چوک سے فتح شیر روڈ چوک تک اسفالٹ مکمل ہو گئی ہے جبکہ فتح شیر چوک سے مال منڈی چوک تک آج سفالٹ مکمل کر کے کل سے مال منڈی چوک سے مشن چوک تک سڑک کی ایک سائیڈ ٹریفک کیلئے کھول دی جائیگی جبکہ علامہ اقبال روڈ کی ایک سائیڈ بھی ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ہے۔ اسجد خان نے مزید بتایا کہ ہائی سٹریٹ کی ایک سائیڈ کی تمام کارپیٹنگ 10ستمبر تک مکمل کر لی جائیگی جس کے بعد فتح شیر روڈ کی کارپیٹنگ شروع کی جائیگی۔ بعدازاں اپنے دفتر میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر شعیب اقبال سید نے حبیب ٹاون میں جاری سیوریج لائن بچھانے کے کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ سیوریج کا یہ دیرینہ مسئلہ حل کیا جا سکے۔
کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کا شہر کا تفصیلی دورہ
















