لاہور (مشرق نیوز) اداکارہ و ماڈل مسکان نے کہا ہے کہ میں بڑا وژن لے کر شوبز کی دنیا میں داخل ہوئی ہوں،میری ہدف بڑی سکرین ہے او ر اس کے حصول کےلئے انتھک محنت کر رہی ہوں۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مسکان نے کہا کہ میں نے ماڈلنگ اور ٹی وی پر اداکاری کی ہے لیکن میرا فوکس بڑی سکرین ہے اور یہ میری زندگی کا خواب ہے جس کی تکمیل کیلئے ہر لمحے کوشاں ہوں۔ اداکارہ نے کہا کہ سید نور ایک منجھے ہوئے ہدایتکار ہیں جنہیں پنجابی اور اردو فلمیں بنانے میں مہارت حاصل ہے ،کراچی سے تعلق رکھنے والے کئی ہدایتکاروں نے بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے جس سے آنے والے سالوں میں ہمیں اس میدان میں کھیپ میسر آئے گی۔ انہوںنے کہا کہ میں کیرئیر کی مضبوط بنیاد رکھنا چاہتی ہوں کیونکہ اس پر میرے خوابوں اور مستقبل کی عمارت کھڑی ہونی ہے ۔
بڑا وژن لیکر شوبز کی دنیا میں داخل ہوئی ہوں:مسکان
















