ممبئی (مشرق نیوز) بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو نے انکشاف کیا ہے کہ جب ان کی بیٹی دیوی پیدا ہوئی تو اس کے دل میں 2 سوراخ تھے۔بپاشا باسو حال ہی میں نیہا دھوپیا کے ساتھ ایک لائیو انسٹا گرام چیٹ کے دوران اپنی بیٹی کی پیدائش کے بارے میں بات کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں۔ا±نہوں نے بتایا کہ والدین بننے کے بعد میرا اور میرے شوہر کرن کا سفر کسی بھی عام ماں باپ سے بہت مختلف رہا اور میں نہیں چاہتی کہ کسی بھی ماں کے ساتھ ایسا ہو۔بپاشا باسو نے کہا کہ ہماری بیٹی کی پیدائش کے تیسرے دن مجھے یہ پتہ چلا کے اس کے دل میں 2 سوراخ ہیں، میں نے یہ بھی سوچا کہ میں یہ بات دوسروں کو نہیں بتاﺅں گی لیکن مجھے لگتا ہے کہ بہت سی مائیں ہیں جنہوں نے اس مشکل سفر میں میری مدد کی اور ان ماو¿ں کو تلاش کرنا میرے لئے بہت مشکل تھا۔ا±نہوں نے بتایا کہ ہمیں یہ سمجھ بھی نہیں تھی کہ ہماری بیٹی کے دل میں جو وینٹریکولر سیپٹل ڈیفیکٹ (VSD) ہے وہ کیا ہے؟ وہ بہت مشکل دور تھا، ہم نے اپنے گھر والوں کے ساتھ بھی اس موضوع پر بات نہیں کی کیونکہ ہمیں خود کچھ سمجھ نہیں آ رہا تھا۔بپاشا باسو نے بتایا کہ ہم بیٹی کی پیدائش کی خوشی منانا چاہتے تھے لیکن پریشان بھی تھے، پہلے پانچ مہینے ہمارے لیے بہت مشکل رہے۔ا±نہوں نے بتاہا کہ بظاہر تو دیوی کی صحت پیدائش کے بعد پہلے دن سے ہی ٹھیک ہے لیکن ڈاکٹر نے ہمیں کہا کہ ہر مہینے ہمیں یہ جاننے کیلئے سکین کروانا پڑے گا کہ ہماری بیٹی کے دل میں جو سوراخ ہیں وہ خود سے ٹھیک ہو رہے ہیں یا نہیں لیکن اس کے دل میں جو سوراخ تھے وہ بڑے تھے اسلئے ڈاکٹرز نے خدشہ ظاہر کیا کہ سرجری کرنی پڑ سکتی ہے۔پباشا باسو نے بتایا کہ جب بیٹی 3 ماہ کی ہوئی تو اسے اتنی چھوٹی سی عمر میں ’اوپن ہارٹ سرجری‘ سے گزرنا پڑا جو کہ ہمارے لئے بہت درد ناک تھا۔ا±نہوں نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ اب بیٹی ٹھیک ہے لیکن اسے 6 گھنٹے کی طویل سرجری سے گزرنا پڑا تھا۔
جب میری بیٹی پیدا ہوئی تو اس کے دل میں 2 سوراخ تھے:بپاشاباسو

















