سٹیج کا پلیٹ فارم معاشرے کی اصلاح کےلئے کارآمد ثابت ہو سکتا ہے: افتخار ٹھاکر

لاہور (مشرق نیوز) سینئر کامیڈین اداکار افتخار ٹھاکرنے کہا ہے کہ اسٹیج کا پلیٹ فارم معاشرے کی اصلاح کےلئے کارآمد ثابت ہو سکتا ہے لیکن بد قسمتی سے ہماری اس طرف توجہ ہی نہیں ،لوگوں کے چہروں پر ہنسی بکھیر کر جو خوشی حاصل ہوتی ہے اسے لفظوں میںبیان نہیں کیا جا سکتا ۔ ایک انٹر ویو میں اظہار خیال کرتے ہوئے افتخار ٹھاکرنے کہا کہ میرا مشاہدہ ہے کہ ہماری نوجوان نسل آہستہ آہستہ اپنی ثقافت سے دور ہو رہی ہے اسلئے میری تجویز ہے کہ نئی نسل کو اعلیٰ تعلیم دینے کے ساتھ اپنی ثقافت سے بھی روشنا س کرایا جائے ۔انہوںنے کہا کہ سٹیج کا پلیٹ فارم معاشرے کی اصلاح کیلئے کارآمد ثابت ہو سکتا ہے لیکن بد قسمتی سے ہماری اس طرف توجہ ہی نہیں ہے ۔ سکرپٹ لکھنے والوںکو معاشرے کے سلگتے ہوئے مسائل کو بھی موضوع بنانا چاہیے تاکہ عام عوام کو بھی اس سے آگاہی حاصل ہو سکے ۔ افتخار احمد نے کہا کہ مجھے کامیڈین اداکار ہونے پر فخرہے اور جب تک میری زندگی ہے لوگوںکے چہروںپر ہنسی بکھیرتا رہوں گا۔