واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکہ میں سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بندر نے کہا ہے کہ خواتین مملکت کے معاشی مستقبل میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔دنیا کی نصف آبادی خواتین پرمشتمل ہے مگر پھر بھی، قیادت کے عہدوں اور کرداروں میں ہمارا بہت تھوڑا حصہ ہے۔ہم کاروباری مالکان ،انتظامیہ اور مجموعی افرادی قوت کا بہت چھوٹا حصہ ہیں،لہٰذا اس صورتحال کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق انہوں نے اٹلانٹک کونسل کے زیراہتمام پینل گفتگو میں کہا کہ جب خواتین کامیاب ہوتی ہیں تو ہم سب کامیاب ہوتے ہیں۔اس مباحثے کا عنوان سعودی عرب میں خواتین کی بڑھتی ہوئی افرادی قوت اور نجی شعبے پراس کے اثرات۔شہزادی ریما نے خواتین کو بااختیار بنانے میں سرمایہ کاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ یہ صرف نچلی سطح کے بارے میں نہیں ہے۔یہ ایک زیادہ جامع اور مساوی معاشرے کی تشکیل کے بارے میں ہے۔میرا ماننا ہے کہ یہ واحد راستہ ہے جس سے ہم اس بات کو یقینی بنا سکتے ہیں کہ عالمی، سماجی اور معاشی ترقی حقیقی ہے، یعنی ہر ایک کیلئے ترقی لیکن ایسی ترقی جس میں صنفی مساوات کی ضرورت شامل نہیں ، وہ بالکل حقیقی ترقی نہیں ہے۔ انہوں نے صنفی فرق کو دور کرنے کے متعدد طریقوں پر روشنی ڈالی اور کہا:میرا ماننا ہے کہ ہمیں قیادت کے کرداروں میں مزید خواتین کی ضرورت ہے۔
ہمیں قیادت کے کرداروں میں مزید خواتین کی ضرورت ہے: شہزادی ریما
















